بزنس

پٹرول کی فروخت میں7 ماہ کے دوران 7 فیصد کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں پٹرول کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے7ماہ میں 7فیصد کمی جبکہ گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ پٹرول کی فروخت 4.18 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 4.58 ملین ٹن فروخت کے مقابلہ میں 7فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چکن، پٹرول، ڈیزل اور گوشت سمیت دیگر 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں شمالی علاقوں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈ کی گئی جوکہ پیوستہ ہفتے کی اوسط قیمت 1227 روپے سے 0.48 فیصد کم جبکہ جنوبی علاقوں میں اوسط 1188 روپے قیمت برقرار رہی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں فی بوری اوسط قیمت 1187، گوجرانوالہ میں 1260 ، سیالکوٹ میں1267، لاہور میں 1280، فیصل آباد 1240، ملتان میں 1228، پشاور میں 1180، کراچی 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، کوئٹہ1205 اور خضدار میں 1150 روپے رہی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button