پاکستان

وزیرستان؛ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ

جنوبی وزیرستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا، جس میں  پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اور الیکشن  2024ء میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا۔ دھماکے میں نصیر اللہ وزیر محفوظ رہے جب کہ 5 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ نصیر اللہ وزیر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی جانب سے لوئر دیر  وزیرستان وانا پی کے 110 سے انتخابی امیدوار ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button