انٹرٹینمنٹ

ورون دھون کی نئی ایکشن فلم ’بے بی جون‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی نئی ایکشن فلم ’بے بی جون‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ ’بے بی جون‘ رواں برس 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں ورون دھون کے ساتھ، جیکی شیروف کیرتھی سریش اور وامقیہ گبی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم کو ڈائریکشن کالیس دیں گے جبکہ اس کو نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار اور ان کی اہلیہ پریا ایٹلی پروڈیوس کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایٹلی کمار کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ نے پچھلے برس باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button