انٹرٹینمنٹ

نامور گٹارسٹ عدنان آفاق انتقال کرگئے

کراچی: ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

 

انہوں نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواہ ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

آرٹس کونسل پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتامی دن عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button