کھیل

ایف بی آر 7 ماہ میں 35 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال2023-24 کے پہلے سات ماہ میں مقررہ ہدف سے 35 ارب روپے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2024-2023 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ہدف سے 35 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی تا جنوری مجموعی طور پر 5 ہزار 150 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 7 ماہ میں 5 ہزار 115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہےجو گزشتہ مالی سال 2023-2022کے ابتدائی 7 ماہ میں 3973 ارب روپے تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے مزید بتایا کہ جنوری 2024ء میں ایف بی آر نے 681 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 545 ارب روپے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button