کھیل

آئی ایل ٹی 20 میں وسیم اکرم سے وسیم اکرم کی ملاقات

دبئی: انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں وسیم اکرم کی وسیم اکرم سے ملاقات ہوگئی۔

یواے ای کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم جونیئر کی آئی ایل ٹی 20 کے دوران اپنے آئیڈیل پاکستان کے سابق اسٹار وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی، وسیم اکرم یواے ای میں جاری اس ایونٹ میں بطور کمنٹیٹر شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل بمقابلہ پی ایس ایل؛ کون سی لیگ بہتر ہے! وسیم اکرم نے بتادیا

 

ایونٹ کے سائیڈ لائن پر وسیم اکرم جونیئر نے اپنے آئیڈیل وسیم اکرم سے ملاقات کی اور کافی قیمتی مشورے بھی حاصل کیے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد وسیم اکرم کے پرستار تھے، جب میں پیدا ہوا تو میرا نام بھی ان پر رکھا گیا، جب میں بڑا ہونے لگا تو انھیں پسند کرنے لگا، میں نے ان کی طرح لیفٹ آرم سے بولنگ اور لیفٹ ہینڈ سے بیٹنگ شروع کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button