انٹر نیشینل

غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر گولہ باری؛ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں قائم اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے غزہ کے سربراہ نے تصدی کی کہ اسرائیلی ٹینکوں نے پناہ گاہ پر گولہ باری کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بھی واقعہ کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے عمارت پر حملہ کیا جس میں 800 افراد پناہ گزیں تھے اور اب تک 9 افراد کے شہید اور 75 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اس واقعے میں ممکنہ طور پر “بڑے پیمانے پر ہلاکتیں” ہوئیں۔
رفح میں مقیم عالمی ادارے کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا کہ حملے سے قبل اسرائیلی فوج کی طرف سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔ ابو حسنہ نے صورتحال کو “انتہائی خطرناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں سے کمپاؤنڈ تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button