کھیل

عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کو جیت حاصل کرنے کیلئے محض1 رن درکار تھا تاہم کیریبئین فاسٹ بولر شمر جوزف نے عثمان خواجہ کو باؤنسر کروائی جو سیدھا انکے ہیلمٹ پر جاکر لگی۔

گیند لگنے کے باعث آسٹریلوی اوپنر کے جبڑے سے خون بہنے لگا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

شعیب ملک کی دوسری شادی لیکن کیا ثانیہ مرزا سے طلاق ہوچکی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button