انٹر نیشینل

امریکا نے یمنی حوثیوں سے متعلق خفیہ پیغام ایران کو پہنچا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔

یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کے یمن پرتازہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حوثیوں کو روکنا ہوگا۔ کسی بھی کارروائی سے قبل فریقین سے بات چیت سمیت تمام ممکنہ راستے اپنائیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button