بزنس

اشیائے ضروریہ کی فروخت کیلیے ڈیجیٹل رسیدیں لازمی قرار

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے اشیائے ضروریہ کی فروخت کیلیے ڈیجیٹل رسیدوں کو لازمی قرار دیدیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مصنوعات کی فروخت کیلیے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک انوائسنگ کے اجرا کے لیے ایف بی آر کے ساتھ انٹیگریشن پر پابندی

 

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل انوائس کا اطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز کی فروخت پر ہوگا، واضح رہے کہ فاسٹ موونگ گڈز سے مراد وہ اشیا ہوتی ہیں جن روزانہ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کی جاتی ہے، ان میں اشیائے خورو نوش، ادویات، ڈیری مصنوعات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے پر ڈیجیٹل انوائس کی شرط ہوگی، رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس انوائس جمع کروانی ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button