بزنس

انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر تنزلی کا شکار

کراچی: ترسیلات زر میں اضافے اور ریکوڈک منصوبے میں  ممکنہ سرمایہ کاری کے باعث بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترسیلاتِ زر کی دسمبر میں آمد 5.4 فیصد بڑھ کر 2ارب 40کروڑ تک پہنچنے، ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کی ممکنہ سرمایہ کاری اور ایکسپورٹرز کی فارورڈ پر ڈالر کی فروخت کے باعث بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

برآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی فروخت، جاری معاشی اصلاحات کے نتیجے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جمعرات کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 700ملین ڈالر کی قسط منظور کی توقعات اور سپلائی میں بہتری کے سبب کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کمی سے 281 روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین بیرونی ملک پڑھنے والے طالبعلموں کی فیسوں اور طبی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی سے طلب کی نسبت رسد بہتر ہونے سے ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 282 روپے 18پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button