آج کا دن کیسا رہے گا
ہم اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں چنانچہ موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ثور:
22 اپریل تا 20 مئیآج کے دن کسی پر بھی غصہ نہ کریں بس اپنے غصے کو دباتے رہیں کیونکہ یہی چیز آپ کیلئے کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔جوزا:
21 مئی تا 21جون
دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا۔ مقدمہ بازی سے گریز کریں۔ لانگ ڈرائیو پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے ۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔سرطان:
22جون تا23جولائی
آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور آپ ہر ایک کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے۔ بندہ خدا آج آپ اپنے آپ کو قابو میں رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ مسائل میں گھر جائیں۔اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے۔ ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گ جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اگر آپ کا تعلق سیاست سے ہے تو اپنی کامیابی پر مکمل یقین رکھیں۔ آج کا دن اہم فیصلوں میں بلاشبہ آپ کا ساتھ دے گا۔ کاروبار میں فائدہ ہو گا۔میزان:
24ستمبر تا23اکتوبرتعلیمی سلسلے میں حالات موافق رہیں گے۔ مقدمہ میں حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے لہٰذا مخالفین سے صلح کر لینا زیادہ موافق ثابت ہو سکتا ہے۔عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
گھر میں غیرضروری افراد کی آمد پر پابندی لگا دیں۔ اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت نہ بدل سکیں تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر بھڑکنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔