پاکستان

بلاول کا وزیر اعظم سے خود کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے انھیں ہائی پاور سلیکشن بورڈمیں شامل کرنے کامطالبہ کر دیا جس کے باعث پیر اور منگل کو شیڈول ایچ پی ایس بی اجلاس کو جنوری تک کیلیے موخر کر دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کیا جائے کیونکہ وہ وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ افسروں کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے عمل میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کو ہائی پاور بورڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے جس کے بعد ہائی پاور بورڈ کا اجلاس جنوری میں دوبارہ بلائے جانے کا امکان ہے۔

ہائی پاورسلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس فروری 2023 میں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 اور 21 میں افسروں کی ترقی کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں بھی وزرائے اعلیٰ کو بٹھانے کی تجویز دی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا اورسنیٹر سلیم مانڈوی والا کو ایس ایس بی میں شامل کر لیا ہے، ماضی میں بھی نوید قمر سمیت مختلف سیاسی شخصیات ایس ایس بی میں شامل رہی ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button