موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا
ویب ڈیسکMarch 12, 2025
facebooktwitterwhatsappmail
منگولیا،مالدیپ،سری لنکاجیسے مسائل کاسامنا،زرمبادلہ ذخائر2ماہ بھی نہیں چلیں گے،رپورٹ۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد:موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موڈیز نے پاکستانی بینکوں سے متعلق ریٹنگ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کیا جارہا ہے مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔
موڈیز کے مطابق مثبت منظرنامہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے، سال 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو کہ سال 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔
موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہے، 2023ء میں مہنگائی اوسطاً 23 فیصد تھی، جو 2025ء میں 8 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان کا معاشی منظر نامہ بہتر ہورہا ہے۔