ویب ڈیسک March 12, 2025 facebook twitter whatsapp mail بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ’مام‘ کے سیکوئل کی تصدیق کردی ہے۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اب سری دیوی کی آخری فلم مام جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، کے سیکوئل کے بارے میں چرچے ہورہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی اس میں اداکاری کریں گی جبکہ فلم کے سیکوئل کی تصدیق پروڈیوسر بونی کپور نے خود کی ہے۔
ویب ڈیسکMarch 12, 2025
facebooktwitterwhatsappmail
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔
23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔
تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں کچھ خرابی آگئی ہے۔ جنت نے نہ صرف فیصل کو اَن فالو کیا ہے، بلکہ ان کے بھائی ایان زبیر اور والدہ نازنین نے بھی فیصل کو اَن فالو کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصل اب بھی جنت، ان کے بھائی اور والدہ کو فالو کر رہے ہیں۔
11 مارچ 2025 کو جنت نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بغیر میک اپ کے ایک کریمی رنگ کی شال میں ملبوس نظر آئیں۔ اگرچہ وہ تصاویر میں مسکرا رہی تھیں، لیکن ان کے چہرے کے تاثرات کچھ اور ہی کہانی سنا رہے تھے۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ ایک پراسرار کیپشن لکھا:
’’جو ہے، اسے قبول کرو۔ جو تھا، اسے چھوڑ دو۔ اور جو ہوگا، اس پر بھروسہ رکھو۔‘‘