انٹرٹینمنٹ

معروف میزبان ندا یاسر حج کیلئے روانہ

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے انہی خاص بندوں میں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بھی شامل ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہیں حجاب اور عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ندا یاسر کو حج کی ادائیگی کے لیے مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ندا یاسر اپنی زندگی میں پہلی بار حج کریں گی، وہ اس سے قبل عُمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button