پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں پیرکی شام شہر مقامی وقت 6 بج کر 36 منٹ پر مختلف علاقوں کلفٹن بلاک 2،لیاری،صدر،آئی آئی چندریگرروڈ سمیت دیگر مقامات پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 22 کلومیٹر اور مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلومیٹر دور تھا۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی رواں سال کے دوران شہرمیں 2کم شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button