پاکستان

عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد: عمران خان کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: عدت کیس کا فیصلہ سنایا نہ جاسکا؛ خاور مانیکا کا عدم اعتماد، جج کا کیس ٹرانسفر کیلیے خط

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا ، جس کے بعد دورانِ عدت نکاح کیس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر کیس کے فریق خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جج کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button