انٹر نیشینل

چین نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کردیا

بیجنگ: چین کے صدر شی جنپنگ نے 4 عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور حماس جنگ پر بین الاقوامی امن کانفرنس کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جنپنگ نے چین-عرب تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ کی ہولناکی بڑھتی جا رہی ہے۔

چینی صدر شی جنپنگ نے عرب ریاستوں پر زور دیا کہ وہ تجارت، توانائی، خلائی تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں تعاون اور اشتراک کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں۔

صدر شی جنپنگ نے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے غزہ کی صورت حال پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور غزہ کے معاملے پر چین، عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

چین عرب سمٹ میں مصر کے صدر السیسی، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، بحرین کے بادشاہ حماد اور تیونس کے صدر  قیس سعید نے شرکت کی۔

اس سمٹ میں چین کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اور اسرائیل-حماس جنگ سے متعلق سیکورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ چائنا عرب اسٹیٹس کوآپریشن فورم 2004 میں چین اور عرب ریاستوں کے درمیان باضابطہ مکالمے کے طریقہ کار کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button