انٹر نیشینل

نئی دہلی میں سورج آگ برسانے لگا؛ بھارتی تاریخ کا سب سے گرم دن

نئی دہلی: آج بھارتی دارالحکومت میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.3 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ درجہ حرارت بدھ کو نئی دہلی کے مضافاتی علاقے منگیش پور میں ریکارڈ کیا گیا جو توقع سے 12 ڈگری زیادہ ہے۔

بھارت کا سب سے گرم علاقہ ریاست راجستھان کا ریگستانی علاقہ پھلودی ہے جہاں 2016 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ 51 ڈگری تھا۔

 

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں 52.3 درجہ حرارت نے راجستھان کے 51 ڈگری سمیت سابقہ تمام ​​قومی ریکارڈ کو توڑ دیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان حالات میں ہر عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے جب کہ زیادہ عمر اور کمزور لوگوں کو سب سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

بیان میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی لہر کل بروز جمعرات سے بتدریج کم ہونے لگے گی۔

خیال رہے کہ مئی 2022 میں دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 49.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھاجو کہ اُس تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

بھارت میں شدید گرمی، بارشوں اور فوگ کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جس نے دنیا بھر کے درجہ حرارت کو متاثر کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button