بزنس

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2339ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 240300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 206018 روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button