پاکستان

ججز کیخلاف شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط ارسال کردیا گیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ کو خط ارسال کیا گیا ہے.

سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے 21 جنوری کو بتایا کہ کونسل میں ججز کیخلاف 100 شکایات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کے مطابق بہادری کے ساتھ فیصلے کئے ہیں، آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی کرنے کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ماضی میں چیف جسٹس صاحبان کرپٹ ججز کو تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں، عوام سمجھتے ہیں کہ ججز کا احتساب صرف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کے دور میں ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button