انٹر نیشینل

اسرائیل تسلیم کرے فلسطینی ریاست کے بغیر اسکا وجود قائم نہیں رہ سکتا، سعودی عرب

برسلز: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا کہ فلسطینی ریاست کے بغیر اس کا وجود قائم نہیں رہ سکتا۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل  فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرے۔ ایسا کرنا خود اسرائیل کے مفاد میں ہوگا۔

سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل تسلیم کرےکہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا مگر اسرائیل کی  موجودہ حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور یہ باعث  تشویش ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ  دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے، فریقین کو چاہیے کہ فوری مذاکرات کریں۔ غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کرسکتے۔ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملنے کا فیصلہ اسرائیل نہیں کرے گا بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین میں موجود ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button