بزنس

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بڑی کمی

کراچی /  کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی (مسلسل تیسرے دن) قیمتوں میں بڑی کمی آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2355ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے اور مسلسل تیسرے دن (جمعرات کے روز) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6200روپے کی کمی سے 242000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5315روپے کی کمی سے 207476روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2400.54روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button