بزنس

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی آگئی۔

عالمی سطح پر تمام اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے، نئے وفاقی بجٹ سے قبل بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر میں محدود اضافے کا تسلسل جاری رہا، اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

اپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے انفلوز بڑھنے سے ذرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے نتیجے میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 3 پیسے گھٹ کر 278 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن موبائل فونز ٹیلی کام مصنوعات سمیت دیگر شعبوں کی درآمدات کے لیے طلب بڑھنے اور مارکیٹ فورسز کا زائد قیمتوں پر ڈالر کی ڈیمانڈ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں بتدریج اضافہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 279 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جانب سے نئے قرض پروگرام کے لیے ڈی ویلیوایشن کی شرط سے انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button