پاکستان

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کر کے امریکی ساختہ دستی بم برآمد کر لیا ۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف گرفتار کیا گیا ، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے۔

ملزم سال 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا تھا اور اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سال 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں اپنی ٹیم کے کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں ایف سی پر حملہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ ملزم نے سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا تھا جس میں فورس کے 6 جوان زخمی ہوئے تھے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button