بزنس

پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار

اسلام آباد: پاکستان سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت 6 ماہ کیلیے برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقراررکھی ہے، نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے۔

سال2017 میں پاکستانی شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن 100 ارب ڈالر تھی، آج شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے، یوں پاکستان کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کی حد پار کرنے میں کامیاب رہا۔

بلومبرگ کے مطابق فنانشل ٹائمز کے فیصلے کی وجہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور حکومت اصلاحات پسند وزیر اعظم کے ہاتھ میں ہونا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button