پاکستان

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا بیورو چیف زخمی

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کے بیورو چیف شعیب برنی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے میں شادی ہال کے قریب نامعلوم  موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے رکن اور نجی  ٹی وی کے بیورو چیف شعیب برنی پر فائرنگ کردی جس کے نتجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

شعیب برنی کو طبی امداد کے لیے گلشن اقبال میں قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انکے ہاتھ میں گولی لگی ہے، انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

شعیب برنی  شادی ہال میں ایک شادی کی تقریب میں گئے تھے، وہ اپنی کار پارک کررہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی  ہوگئے جبکہ کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی موثر تفتیش کرکے ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے شعیب برنی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

صحافتی تنظمیوں نے بھی شعیب برنی پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ شعیب برنی پر فائرنگ کرنے والے مجرموں کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button