Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3

اسلام آباد / لاہور: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 2 ریفرنس دائرکرنے،17 انکوائریوں اور 4 انویسٹی گیشنز کی منظوری دیدی۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں بلائے گئے اجلاس میں سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید ناصر عباس اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان پر غیر قانونی طورپر رفاہی پلاٹوں کو کمرشل پلاٹ میں تبدیل کرنے کا الزام ہے جس سے خزانے کو354 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

ایگزیکٹو بورڈنے سابق چیئرمین ایس پی ایس سی محمد حسن بھٹو اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تقرریوں کے الزامات ہیں جس سے خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔

About Admin

Check Also

ترقیاتی منصوبوں کیلیے 456 ارب روپے جاری

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *