Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / سوشل میڈیا پر کل گلوکاری کا براہ راست پروگرام پیش کروں گی؛ سارہ رضا خان

سوشل میڈیا پر کل گلوکاری کا براہ راست پروگرام پیش کروں گی؛ سارہ رضا خان

لاہور: معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے اپنے چاہنے والوں کوبراہ راست میوزک سنانے کیلیے سوشل میڈیا پراپنا پہلا پروگرام پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کا پہلا پروگرام 14 فروری کو ’’ لائیوسیشن ود سارہ رضا خان ‘‘ کے نام سے پیش کیاجائے گا جس میں سارہ رضا اپنے سازندوں کے ہمراہ مقبول اورکچھ نئے گیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی تاہم اس سلسلے میں جب سارہ رضا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ اپنے پروگراموں کی مصروفیت اورٹی وی شوز میں شرکت کی وجہ سے دنیا بھرمیں بسنے والے پرستاروں سے دوری بڑھ رہی تھی، جس کی شکایات مجھے سوشل میڈیا پرموجود میرے پیج پربھی موصول ہورہی تھیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے میوزیشن اور ساؤنڈ انجینئر کے ہمراہ ایک نئے پروگرام کوپیش کرنے کی جانب گامزن ہوں۔ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن اپنے چاہنے والوں کی خواہش کا احترام کرنا ایک فنکار کی اولیں ذمے داری ہوتی ہے۔ اسی بات کومدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی ٹیم میں شامل سب لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اورپھرلائیوسیشن کی تیاری میں لگ گئے۔

About Admin

Check Also

فلم ’باغی ٹو‘ کی ریلیز سے قبل ہی باغی تھری کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی مشہور فلم ’باغی‘ کے دوسرے سیکوئل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *