Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی

نئی دلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے کیا گیا ہے اور 14 جنوری 2018 کو پابندی ختم ہو جائے گی، تاہم بی سی سی آئی نے بڑودا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ آل راﺅنڈر کو رانچی ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں منتخب نہ کیا جائے۔

16 مارچ 2017 کو نئی دلی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران یوسف پٹھان نے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ٹیسٹ دیا، نمونے کی جانچ سے پتہ چلا کہ انہوں نے ممنوعہ مادہ کا استعمال کیا ہے، 27 اکتوبر کو ان پر الزام عائد کیا گیا جس کے بعد انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، آل راﺅنڈر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلے میں انفیکشن کے دوران غلطی سے وہ دوا دے دی گئی جس میں ممنوعہ مادہ موجود تھا، ایسا جسمانی طاقت بڑھانے کیلیے نہیں کیا گیا، سب انجانے میں ہوا۔

About Admin

Check Also

چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہیملٹن: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *