Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان کی 5 جنوری کوریلیز ہونے والی فلم ’پرچی‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی فلم نے 3 دن میں 3 کروڑ کماکر سب کو حیران کردیا۔

پاکستانی سینما انڈسٹری پر گزشتہ کئی دہائیوں سے چھایا جمود پے درپے ریلیز ہونے والی فلموں کے باعث اب آہستہ آہستہ چھٹنے لگاہے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلموں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’یلغار‘ کو نہ صرف شائقین نے پسند کیا بلکہ یہ فلمیں باکس آفس پر غیر معمولی بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ 2017 کے اختتام پر بھی مقامی سینماؤں میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں اداکار شان کی’ارتھ‘، احسن خان اور نیلم منیر کی ’چھپن چھپائی‘ اورعروہ حسین کی رنگریزا‘شامل ہیں۔ یہ فلمیں باکس آفس پر خاص بزنس کرنے میں تو کامیاب نہ ہوسکیں لیکن2018 کی ابتدا میں حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم’پرچی‘نے ریلیز ہوتے ہی کمال کردکھایا۔

 

About Admin

Check Also

نوازالدین ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *