Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / فلم “مام ” اور” ہندی میڈیم” کی آرمينيا فلم فیسٹیول ميں نمائش

فلم “مام ” اور” ہندی میڈیم” کی آرمينيا فلم فیسٹیول ميں نمائش

ممبئی: پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور صبا قمر کی بالی ووڈ فلم’مام‘ اور’ہندی میڈیم‘ آرمینیا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی۔

اگر یہ کہا جائے کہ سال 2017 بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کے نام رہا تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس پاکستانی اداکارائیں صبا قمر، سجل علی اور ماہرہ خان بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔ بالی ووڈ میں نہ صرف ان کے کام کی تعریف کی گئی بلکہ ان کی خوبصورتی کے چرچے بھی رہے اور اب پاکستانی اداکاراؤں کے کام کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کا راج
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی اور سری دیوی کی فلم’مام‘ اور صبا قمر کی فلم’ہندی میڈیم‘ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہندی فلموں کے سالانہ فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی جب کہ ان کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باہوبلی 2‘ بھی فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔

 

About Admin

Check Also

نوازالدین ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *