Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مجرم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ

زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مجرم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ

کراچی: پنجاب کے شہر قصور میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل کے واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھدیا سوشل میڈیا پر بھی واقعے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

قصور میں معصوم کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے ایک اور واقعے نے پورے ملک سمیت پاکستان کے سیاستدانوں کو بھی ہلا کررکھ دیا۔ زینب 5 روز قبل سپارہ پڑھنے گھر سے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی، گزشتہ رات بچی کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔ لاش ملنے کے ساتھ ہی لوگوں میں شدید غم وغصہ پھیل گیااور لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر بچی کے اغوا اور قتل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور ’زینب کے لیے انصاف‘کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہےجس میں صارفین کی جانب سے درندہ صفت قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

About Admin

Check Also

جنوری میں غیرمعمولی سردی کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی: ماہ جنوری کے دوران غیر معمولی سردی پڑنے کے امکانات معدوم ہیں جنوری کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *