Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹرنیشنل / القدس پرمؤقف واضح اورغیرمتزلزل ہے جوتبدیل نہیں ہوگا، شاہ سلمان

القدس پرمؤقف واضح اورغیرمتزلزل ہے جوتبدیل نہیں ہوگا، شاہ سلمان

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ القدس سے متعلق مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے جو تبدیل نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کا القدس سے متعلق موقف واضح اور غیر متزلزل ہے جو تبدیل نہیں ہوگا،سعودی عرب القدس کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتا ہے جب کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینی عوام کے قانونی حق اور بین الاقوامی قراردادوں کے تحت نکالنے کے پختہ پالیسی پر کاربند ہے۔

 

About Admin

Check Also

تہران میں او آئی سی کانفرنس، فلسطین ایجنڈہ سرفہرست

تہران / بیت المقدس: تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کانفرنس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *