Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / ٹیلی کام کمپنیوں کی آمدن میں گزشتہ مالی سال 10 ارب کا اضافہ

ٹیلی کام کمپنیوں کی آمدن میں گزشتہ مالی سال 10 ارب کا اضافہ

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کے بارے میں مالی سال 2016-17 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مالی سال 2016-17کے دوران ٹیلی کام انڈسٹری نے 467ارب 60کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی جو مالی سال 2015-16کے مقابلے میں 10ارب روپے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی مارکیٹ کا حجم 3.2 ٹریلین ڈالر میں سے پاکستان کا حصہ 2.8 ارب ڈالر تک محدود ہے، پاکستان میں ای کامرس لین دین کی مالیت 60سے 100ملین ڈالر کے درمیان ہے جو 2020تک 1ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے، ملک میں 95فیصد ای کامرس ادائیگیاں نقد (کیش آن ڈیلیوری) کی شکل میں کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میںغیرملکی سرمایہ کاری مسلسل کم ہورہی ہے، سال 2013-14 میں 1.815ارب ڈالر اور مالی سال 2014-15میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی تاہم سال 2015-16کے دوران 72کروڑ 23لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد 2016-17میں سرمایہ کاری 63کروڑ 49لاکھ ڈالر رہ گئی ہے، سیلولر موبائل فون کمپنیوں نے 2016-17کے دوران 48کروڑ 61لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو 2015-16میں 65کروڑ 94لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 17کروڑ 30لاکھ ڈالر کم ہے۔

 

About Admin

Check Also

کسٹمزنے انسداد اسمگلنگ کیلیے 2 جدید فائبر بوٹس حاصل کرلیں

کراچی: پاکستان کسٹمز نے سمندری راستے اسمگلنگ کی انسداد کے لیے 2 جدید خودکار فائبربوٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *