Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی

ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ششی کپور گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی موت پر مداحوں اور شوبز اسٹارز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے تعزیتی پیغامات بھی بھیجے گئے، ویسے تو لیجنڈری اداکار کی کم وبیش ہر خواہش ہی پوری ہوئی لیکن اُن کی ایک ایسی بھی خواہش تھی جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے کوشش تو کی لیکن زندگی نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا فانی سے رخصتی سے قبل ششی کپور کی بہت سی خواہشات تھی لیکن اُن کی سب سے بڑی خواہش لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنا تھی اور اس حوالے سے وہ ایک ایسی فلم بھی بنا رہے تھے جس میں وہ دلیپ کمار کو مرکزی کردار کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے فلم کا اسکرپٹ تک تیار کرلیا تھا لیکن اُن کی صحت نے انہیں یہ موقع نہیں دیا، وہ کافی عرصے بیمار رہے جس کی وجہ سے یہ فلم کبھی نہ بن سکی اور آخر کار ان کی خواہش بھی ان کے ساتھ دم توڑ گئی۔

 

About Admin

Check Also

ہالی ووڈ اداکارہ کائیلی جینر کی ایک ٹوئٹ نے اسنیپ چیٹ کو اربوں کا نقصان کرادیا

لاس اینجلس: نامور ہالی ووڈ اداکارہ اور ٹی وی اسٹار کائیلی جینرکی ایک ٹوئٹ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *