Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / سری لنکن آرمی کی ویمنز ہاکی ٹیم پاکستان آئے گی

سری لنکن آرمی کی ویمنز ہاکی ٹیم پاکستان آئے گی

لاہور: سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم آئندہ برس کے ابتدائی مہینوں میں لاہور کا دورہ کرے گی جب کہ میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد اب آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سری لنکا کی میزبانی کرنے کے لیے ویمنز ونگ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم 2018 کے ابتدائی ایام میں لاہور کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، یہ میچز پنجاب، واپڈا، آرمی، پی ایچ ایف الیون اور لاہور کالج کی ٹیموںکے ساتھ کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور کی خواتین ہاکی اکیڈمی نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان سائیڈ کے خلاف 3میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، دورے کے دوران ہی سری لنکا نے بھی پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 

About Admin

Check Also

بورڈ کو فکسرز کے انٹرویوز منظر عام پر لانے کا مشورہ اسپورٹس رپورٹر 2 گھنٹے پہلے

لاہور: پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ’’فکسرز‘‘ کے انٹرویو منظر عام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *