Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اقلیت کا لفظ تبدیل کرکے ’’نان مسلم‘‘ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

اقلیت کا لفظ تبدیل کرکے ’’نان مسلم‘‘ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھرکی اقلیتوںک ے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ اقلیتوں کو محسوس ہونا چاہیے کہ اس ملک میں ان کے حقوق سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔
جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں فل بینچ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تمام عدالتی احکام پر عملدرآمدکر دیا ہے، اقلیتوں کی عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں عدالتی حکم پر عمل ہوگیا ہے، کرک میں ہندو سمادھی اور مندرکو بحال کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں بھی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہو چکا ہے، ہندو میرج ایکٹ منظور ہوگیا ہے۔

About Admin

Check Also

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد / لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *