Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ’’گول مال اگین‘‘ 200 کروڑ کلب میں شامل

’’گول مال اگین‘‘ 200 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’گول مال اگین‘‘ 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد 2017 کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔
اجے دیو گن، ارشد وارثی، تبو اور دیگر بڑے ستاروں سے سجی فلم گول مال اگین گزشتہ ماہ ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کا مقابلہ عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار سے تھا۔
گول مال اگین بھارت کی 3500 اسکرینز جب کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی 732 اسکرینز کی زینت بنی تھی۔ فلم نے اب تک صرف بھارت میں 201 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ بیرون ملک میں 46 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔

About Admin

Check Also

سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی شروع کی جائے، میبل خان

لاہور: خوبرو اداکارہ وماڈل میبل خان نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *