Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / کاسمیٹکس کمپنی کی ٹیکس چوری، نیب تحقیقات کا دائرہ وسیع

کاسمیٹکس کمپنی کی ٹیکس چوری، نیب تحقیقات کا دائرہ وسیع

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے ایف بی آرکے ماتحت ادارے کے افسران کی جانب سے کاسمیٹکس کمپنی کی اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا معاملہ دس کروڑ روپے میں نمٹانے کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اربوں روپے کا معاملہ چندکروڑ روپے میں نمٹانے کی زبانی ہدایات دینے والی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیومحبوبہ رزاق کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ رزاق نے کیس سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم کردیا ہے،چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، نیب نے حاصل کردہ ریکارڈکی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا ہے۔
راولپنڈی میں واقع جمیل نامی شخص کی کمپنی کری ایٹوکاسمیٹکس کی ٹیکس چوری کے کیس کی تحقیقات کے دوران ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ فیصل مشتاق ڈار،سرزمین خان،شجاعت علی اور عمر صادق پر مُشتمل ٹیم کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب چار سے پانچ ماہ کے دوران اپنی تحقیقات مکمل اور ذمے داران کا تعین کر لے گا۔

About Admin

Check Also

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا اکتوبر 74 فیصد اضافہ

کراچی: براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) گزشتہ 4ماہ میں 74.4 فیصد بڑھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *