Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / پریانکا نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھاری قیمت چکائی

پریانکا نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھاری قیمت چکائی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اپنی بیٹی کے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانکا نے کئی مواقعوں پر جنسی ہراسانی اورفلمسازوں کےغلط اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔
جب سے ہالی ووڈ فلمساز اور پروڈیوسرہاروی وائن اسٹین کے کرتوت منظرعام پرآئے ہیں ہالی ووڈ سمیت دنیا بھرکی اداکاراؤں میں ہمت آگئی ہے اور اداکارائیں اپنے ساتھ ہونےوالی زیادتیوں پرآواز اٹھا رہی ہیں۔نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سمیت متعدد اداکاراؤں نے ہاروی کے کرتوت میڈیا کےسامنے لانے میں اہم کرداراداکیا، جب کہ سابق ملکہ حسن اداکارہ ایشوریا رائے کی مینجر نے بھی انکشاف کرتے ہوئے تھے کہا تھا کہ ہاروی وائن اسٹین نے کئی بار ایشوریا رائے کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم خوش قسمتی سے ایشوریا ہاروی کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں

About Admin

Check Also

فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ سلور اسکرین پر میرے مستقبل کا فیصلہ کرےگی، نیلم منیر

لاہور: ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کی عکسبندی مکمل، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *