Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / ورلڈ بینک کا روپے کی قدر میں کمی پر اصرار

ورلڈ بینک کا روپے کی قدر میں کمی پر اصرار

کراچی: ورلڈ بینک کے مطابق معاشی عدم توازن کے باوجود پاکستان کی معیشت میں نمو کا عمل جاری رہے گا تاہم ادائیگیوں کا بگڑتا ہوا توازن معیشت کیلیے بڑا خطرہ ہے۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کے بارے میں ششماہی رپورٹ ’’پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ‘‘ جاری کردی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق معاشی عدم توازن کے باوجود پاکستان کی معیشت میں نمو کا عمل جاری رہے گاتاہم ادائیگیوں کا بگڑتا ہوا توازن معیشت کیلیے بڑا خطرہ ہے،مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلیے موثر معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو مالی سال 2019تک 5.8فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ترسیلات کی آمد میں بہتری اور الیکشن کے دوران حکومتی اخراجات سے اشیا کی طلب میں اضافہ ہوگا، مقامی طلب میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سال 2018اور 2019 میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا اور اس کے 7 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، سال 2018 میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہے گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق توازن ادائیگی پر دباؤ کی صورتحال چند سال برقرار رہے گی۔

About Admin

Check Also

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا اکتوبر 74 فیصد اضافہ

کراچی: براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) گزشتہ 4ماہ میں 74.4 فیصد بڑھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *