Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹرنیشنل / شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 50 افراد ہلاک

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 50 افراد ہلاک

دمشق: شام کے صوبہ دیرالزور میں روسی طیاروں کی مبینہ بمباری سے 20 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صوبے دیرالزور کے شہر البوکمال کے شہری علاقوں پر روسی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔
روسی طیاروں کی بمباری کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے 2 روز قبل بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شدت پسند تنظیم داعش نے ایک بار پھر حکومتی فوج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے البوکمال شہر پر قبضہ کرلیا ہے تاہم دوسرے ہی روز روسی عسکری حکام نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی علاقے سے نہیں نکلے اور اس حوالے سے بیانات جھوٹ اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

About Admin

Check Also

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *