Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / دبئی ایئر شومیں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شاندار کارکردگی

دبئی ایئر شومیں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شاندار کارکردگی

اسلام آباد: دبئی ایئرشو میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔
دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کےعلاوہ جدید ترین تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی نمائش کےلئے پیش کیا گیا۔ طیاروں کے غیر معمولی فضائی کرتب نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 16 ویں دبئی انٹرنیشنل ایئرشوکا انعقاد کیا گیاجس میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ۔رنگارنگ ایئرشوکی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے شریک معزز مہمانوں میں ائیر مارشل احمر شہزاد،چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ بھی شریک ہوئے۔

About Admin

Check Also

پارٹی چوہدری نثار علی خان کو نکال دے، پرویز رشید

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ڈان لیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *