Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹرنیشنل / بھارت میں بھکاری پکڑوانے والے کو نقد انعام کا اعلان

بھارت میں بھکاری پکڑوانے والے کو نقد انعام کا اعلان

ممبئی: بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پولیس نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لئے انوکھی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت جو شخص کسی بھکاری کی نشاندہی کرے گا اسے 500 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے نریندرا مودی وزیر اعظم بنے ہیں بھارت میں ہندو اشتعال انگیزی بڑھنے کے ساتھ ساتھ آئے دن عجیب و غریب مہم دیکھنے میں آتی ہیں۔ کچھ روز قبل پولیس کی جانب سے مہم شروع کی گئی تھی جس میں کھلے میں رفع حاجت کرنے والوں کو پکڑکر انہیں برہنہ کرکے وڈیو بنائی جاتی تھی، جس پر اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد دکن کی پولیس نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حیدرآباد شہر کے پولیس کمشنر نے شہر میں دو ماہ کے لیے بھیک مانگنے پر پابندی لگادی ہے، اس کے علاوہ عبادت گاہوں، عوامی مقامات اور بازاروں میں بھی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے، پولیس نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 12 دسمبر سے ہوگا لیکن اس مہم کے تحت بھکاریوں کی نشان دہی کرنے والے شہری کو 500 روپے انعام دیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *