Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / ای کامرس پالیسی 2 سال میں بھی تیار نہ کی جاسکی

ای کامرس پالیسی 2 سال میں بھی تیار نہ کی جاسکی

اسلام آباد: وزارت تجارت حکام کی عدم توجہ کے باعث گزشتہ 2 سال سے ای کامرس پالیسی فریم ورک تیار نہ کیا جاسکا جب کہ پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں ایف بی آر حکام کی جانب سے ٹیکسوں کے امور سے متعلقہ ڈرافٹ بھی پیش ہی نہیں کیا گیا۔
گزشتہ 2 سال سے ای کامرس پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور ابھی تک تمام شراکت داروں کی جانب سے تجاویز بھی نہیں دیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ا ی کامرس پالیسی کی تیاری کے لیے ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں تاخیر کی جا رہی ہے اور ٹیکسوں کے امور وای ٹرانزیکشنز کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے ابھی تک تجاویز فراہم نہیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر دسمبر 2015 میں ای کامرس فریم ورک کے بارے میں وزارت تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ای کامرس کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

About Admin

Check Also

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا اکتوبر 74 فیصد اضافہ

کراچی: براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) گزشتہ 4ماہ میں 74.4 فیصد بڑھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *