Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹرنیشنل / اسموگ کے ذمہ داربھارتی کاشتکاراپنےکھیت جلانے پرمجبور

اسموگ کے ذمہ داربھارتی کاشتکاراپنےکھیت جلانے پرمجبور

نئی دہلی: بھارت میں کھیتوں کی کٹائی کے بعد زمین میں رہ جانے والے ڈنٹھل کو جلاکر ختم کرنے کا عمل ایک معمول ہے جو خطے میں گہری اسموگ کی وجہ بن رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبہ لدھیانہ کے گاؤں قادیان میں رواں سال دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد زمین میں رہ جانے والے ڈنٹھلوں کو ختم کرنے کےلئے 600 ایکڑ پر محیط فصل کو جلایا گیا ہے، ایک کاشتکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہمارا معمول ہے ہم فصلوں کی کاشت کے بعد ان کو جلا کر ختم کردیتے ہیں اور پھر نئی فصل کی تیاری کرتے ہیں۔
خطےمیں اسموگ اور آلودگی کا سبب بننے والے اس عمل کے حوالے سے کاشتکار سمرنجیت کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے اس طرح سے فصل کو جلانا کس قدر نقصان دہ ہے لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔

About Admin

Check Also

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *