بزنس

100 ملین یورویورپی یونین امداد، 5 معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اوریورپی یونین نے100 ملین یوروگرانٹ کے پانچ نئے معاہدوں پردستخط کر دیے۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے گرانٹ معاہدوں پر دستخط کیے، یہ معاہدے2022 کے سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی وتعمیر نو میں مددفراہم کرنے کے ضمن میں یورپی یونین کے عزم کی عکاسی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایکسپورٹرز نان ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دیں، سفیر یورپی یونین

 

وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ یورپی یونین کے نئے معاونتی پیکیج کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں موسمیاتی لحاظ سے موزوں بحالی ہے، اس معاونت کے بعد سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی مجموعی معاونت کاحجم930ملین یورو سے زیادہ ہو جائے گا۔

اس معاونت کے تحت خیبر پختونخوا میں دیہی معیشت اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لائیواسٹاک کے شعبے کی بحالی پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button