Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹرنیشنل / امریکا میں جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

امریکا میں جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔
اب تک 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 600 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنے ہے اور آگ اب سونوما کاؤنٹی تک پہنچ گئی ہے جہاں حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی ہیں۔

About Admin

Check Also

مصر میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلہ، 30 اہلکار ہلاک

قاہرہ: مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *